ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت آباد میں اینٹوں کی ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق

لیاقت آباد میں اینٹوں کی ٹرالی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  لیاقت آباد میں اینٹوں سے بھری ٹرالی الٹنے کے باعث پیش آنے والے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ بہار کالونی کے علاقے میں پیش آیا جہاں ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت فصیح اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔