ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہید ارتضیٰ عباس کے جنازہ پر دشمن کی جارحیت کی سزا دینے کا قومی عزم 

 City42, Islamabad Janaza. LOC, Line of Control, Indian aggression on Line of Control,
کیپشن: سات سال کے ارتضی شہید کے جنازہ مین صدر آصف علی زرداری، میاں شہباز شریف، جنرل عاصم منیر پہلی صف مین نمایاں ہیں۔ اس کم سن شہید کے جنازہ مین شہریوں کی بھاریتعداد شریک ہوئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان میں بلا اشتعال حملے کر کے بچوں، خواتین اور بوڑھوں  کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے۔   بھارتی حکومت کا رویہ علاقائی و عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ باتین پاکستان کے وزیراعظم شبؤہاز شریف نے اسلام ااباد مین بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے الے کم سِن شہید ارتضیٰ کا جنازہ پڑھنے کے موع پر کہیں۔ پاکستان آرمی کے   لیفٹیننٹ کرنل زہیر عباس کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ بھی کل رات بھارت ےکے بزدلانہ حملوں کے دوران شہید ہونے والوں میں شامل ہے۔

سات سالہ   شہید  ارتضیٰ  عباس کا جنازہ آج شام اسلام آباد میں پڑھا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر،  ملتری تاپ براس، سویلین افسران، ارکانِ پارلیمنٹ اور  جڑواں شہروں کے عام شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ارتضیٰ شہید کے جنازہ پر صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا قومی عزم کا اعادہ

کم سن ارتضی شہید کے جنازہ پر صدر مملکت آصف علی زرداری ور وزیراعظم شہباز شریف نے مختصر خطاب کیا۔ انہوں نے  بزدل دشمن کے ناپاک عزائم کو خال میں ملانے کے  لئے  قومی عزم کا اعادہ کیا۔ 

ریاست اور حکومت کے سربراہوں نے اس بات پر اطمنان کا اظہار کیا کہ پاک فوج ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ بے گناہ شہریوں، معصوم بچوں اور عورتوں کا خون معاف نہیں کیا جائےگا۔

جنازہ کے بعد پاکستان کی سیاسی، عسکری قیادت اور شہریوں نے مل کر منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھارت کے بزدلانہ حملہ مین شہید ہونے والے تمام شہریوں کے لئے دعائے مغفرت کی۔ 

آزاد کشمیر میں لائن آف کنترول پر  بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے  لیفٹیننٹ کرنل زہیر عباس کا 7 سالہ بیٹا شہید ہوا تو اس کے والدین کی خواہش پر شہید بچے کی نماز جنازہ اسلام آباد مین ادا کی گئی۔ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت  اور شہریوں نے معصوم شہید کے جنازہ کو دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے عزم کو مزید پختہ کرنے کا قومی ایونٹ بنا دیا۔ 

Caption پاک آرمی کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے سات سالہ شہید کے جنازہ کے اجتماع مین کم بات کی، انہوں نے اپنی باڈی لینگویج سے سویلینز اور اپنے ساتھی فوجیوں کو اور شہید بچے ارتضیٰ کے لواحقین کو سب کو بتایا ک آج ہ جو عزم سب کا ہے اسے عملی جامہ وہ پہنائیں گے۔