ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کی سروسز بحال

 سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' کی سروسز بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز ایک سال سے زائد عرصے بعد آج 7 مئی 2025 کو بحال کر دی گئیں, اب صارفین بغیر وی پی این کے اس پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

'ایکس' کو فروری 2024 میں اس وقت بند کیا گیا تھا جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ حکومت نے اس بندش کی وجہ قومی سلامتی، حساس معلومات کے تحفظ اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط اطلاعات کو قرار دیا تھا۔

تاہم اس فیصلے کو انسانی حقوق کی تنظیموں، صحافیوں، طلبہ اور مختلف شہری حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اس اقدام کو آزادی اظہار رائے پر قدغن قرار دیا گیا اور عدالتوں میں اس پابندی کے خلاف متعدد پٹیشنز بھی دائر کی گئیں۔ بین الاقوامی اداروں نے بھی انٹرنیٹ کی آزادی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔