طیب سیف:پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا، جس کے تحت لاہور کی فضائی حدود میں متعدد اہم فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق لاہور کے فضائی راستے J139، J165، اور J186 کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے تاہم اسلام آباد آنے والی پروازوں کو ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کی معاونت کے بعد لینڈنگ کی اجازت دی جائے گی۔
ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متبادل روٹس اور شیڈول سے متعلق تازہ معلومات کے لیے ATC اور سول ایوی ایشن سے رابطے میں رہیں۔