جلسے اورریلیاں زیادہ کریں، عمران خان کی ٹکٹ ہولڈروں کو ہدایت

Lahore, PTI, Meeting, Ticket Holder, Imran Khan, City 42
کیپشن: PTI Jalsa, FilePhoto
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عمران خان نے اپنےٹکٹ ہولڈروں کو زیادہ سے زیادہ جلسے اوررریلیاں کرنے کی ہدایت کر دی

اتوار کے  روز عمران خان نے اپنے گھر پر تحریک انصاف کے لاہور سے ٹکٹ  ہولڈروں سے ملاقات کی۔ یاسمین راشد کے مطابق عمران خان نےٹکٹ  ہولڈروں سے کہا کہ انتخابی مہم میں گھر گھر کیمپین اور ریلیوں کی تعداد بڑھانے پرتوجہ دیں۔  تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کو منائیں اوران کی شکایتیں دور کر  کےانہیں ساتھ لے کر چلیں۔عمران خان نے کہا کہ جلسوں، ریلیوں کی تعداد جتنی زیادہ ہو گی تحریک انصاف کا بیانیہ اتنے ہی زیادہ لوگوں تک پہنچے گا۔ لاہور کےٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس میں یاسمین راشد، امتیاز شیخ، زبیر خان، ملک سرفراز کھوکھر، غلام محی الدین، ندیم بارا، ملک وقار، مہر واجد، میاں محمودالرشید، میاں اکرم عثمان، میاں عباد فاروق، ناصر سلیمان، اعظم خان نیازیاور دیگرٹکٹ ہولڈر شریک ہوئے۔