پولیس نے جن بچیوں کے اغوا کو اغوا نہ مانا اب وہی بچیاں برآمد کر لیں

Karachi, Sea View, Abduction, Crime, Police, Mistry Solved, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی پولیس نے عید کی چھٹیوں کے دوران سی ویو سے اغوا ہونے والی دو کمسن بہنوں کو برٓمد کر کے دو اغوا کار عورتوں اور ایک مرد کو گرفتار کر لیا جبکہ بچیوں کو اٹھا کر لے جانے والے اصل ملزم کس بھی سراغ لگانا باقی ہے۔  

 ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس عرفان بلوچ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دو خواتین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

سندھ پولیس نے بتایا کہ 24 اپریل کو  3 سالہ اور 2 سالہ بچیاں سی ویو پر والد کے ساتھ کھیلتے ہوئے اغوا ہو گئی تھیں اور 26 اپریل کو اغوا کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انہوں ںے بتایا کہ پولیس نےتفتیشکر کے ہجرت کالونی اور کورنگی کے مہران ٹاؤن میں بچیوں  کو ٹریس کیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ زیر حراست تین مشتبہ افراد میں ایک شخص، اس کی بیوی اور اس کی بہن شامل ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ بچیاں  اغوا  ہو جانے کے بعد جب متاثرہ ماں باپ تھانہ میں مقدمہ درج کروانے گئےتو پولیس نے ان کی کہانی پر یقین کرنے سے انکار کر  دیا تھا اور مظلوم والد کو بچیوں کے اغوا کا پرچہ کٹوانے کے لئے دو روز تک اضافی اذیتیں جھیلنا پڑی تھیں۔