مرگ پر اداکاری کے لئے بھاری رقم کی آفر ہوئی،بھارتی اداکار چنکی پا نڈےکا  انکشاف 

indian actor
کیپشن: indian actor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے ایک بزنس مین کے انتقال پر اس کے گھر والوں نے رابطہ کیااور ان کے گھر پر آ کر رونے دھونے کے لیے لاکھوں روپے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار نے بتا یا کہ وہ لوگ چاہتے تھے کہ میں اس تا جر کی آخری رسومات میں شریک ہو کر تھوڑا رونا دھونا بھی کروں، کیونکہ وہ میری شرکت سے اپنے قرض داروں کو یہ تاثر دینا چاہتے تھے کہ انہوں نے کسی فلم میں سرمایہ لگا رکھا ہے جس کی ریلیز کے بعد وہ تمام قرض لوٹا دیں گے۔ میں نے اس پیشکش سے انکار کردیا تاہم پھر فیملی کی حالت دیکھ کر مجھے ترس آگیا اور میں نے ایک اور اداکار کو وہاں بھیج دیا تاکہ وہ یہ کام کر کے مرنے والے تاجر کے لواحقین کی یہ مشکل حل کر دے۔

واضح رہے کہ چنکی پانڈے بھارتی فلموں کے نامور ادکار ہیں اور انہوں نے بہت سی فلموں میں کام کیا اور اپنی ادکاری پر داد سمیٹی۔