معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی

 معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو لاکھوں لیٹر جعلی بوتلیں پینے سے بچا لیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور آپریشن ٹیموں نے جعلی ڈرنکس تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور آپریشن ٹیموں نے فیروز والا کے علاقے میں بڑے پیمانے پر معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنیوالی فیکٹری پر ریڈ کی۔ ٹیموں نے مختلف برانڈز کی ڈیڑھ لیٹر والی 15 ہزار سے زائد تیار، 18 ہزارخالی بوتلیں موقع سے برآمد کر کے تلف کردیں جبکہ 11 گیس سلنڈر، 3 فلننگ مشینیں، مکسنگ مشین، ہزاروں لیٹر جعلی لیبلز اور ڈھکن بھی ضبط کر لیے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق مصنوئی فلیورز، کیمیکلز اور نلکے کے گندے پانی سے مختلف برانڈز کی جعلی ڈرنکس تیار کی جا رہی تھیں۔ فیکٹری میں زائد المعیاد بوتلوں کی تاریخ تبدیل کرنے کا مکروہ دھندہ بھی کیا جاتا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت جعلی بوتلوں کی بڑی کھیپ عید اور رمضان میں سپلائی کیلئے تیار کی جا رہی تھی۔