سٹی 42: پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ۔
ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا پاکستان ریلویز کا اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ اے سی کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مسافر ٹرینوں کے آپریشنل اخراجات کا اضافی بوجھ پاکستان ریلویز خود برداشت کرے گا۔ مال گاڑیوں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ۔
اضافے کا اطلاق 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر ہو گا۔فیصلے کا اطلاق پہلے سے کی ہوئی بکنگ پر نہیں ہو گا۔
ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔