ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگین بے ضابطگیاں، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بھرتیوں کا عمل تعطل کا شکار

سنگین بے ضابطگیاں، جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بھرتیوں کا عمل تعطل کا شکار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: امراض قلب کے علاج کے لیے قائم کیے گئے جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بھرتیوں کا عمل سنگین بے ضابطگیوں کے باعث تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

 بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں پر  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کارروائی کرتے ہوئے بھرتی سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا، جس کے بعد بھرتیوں کا پورا عمل التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی بھرتی نہ ہونے کے باعث ادارے کو فعال بنانے کا منصوبہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے تقریباً 12 ارب روپے کی لاگت سے امراض قلب کے علاج کے لیے اس جدید علاج گاہ کی تعمیر کی گئی ہے، تاہم ضروری طبی عملہ نہ ہونے کے باعث ادارے کے افتتاح کا منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔