(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ صائمہ نور نے بھی بیوٹی انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔
صائمہ نور سگنیچر بیوٹی سلون کی باقاعدہ افتتاحی تقریب گلبرگ لاہور میں منعقدہوئی جس میں ان کے شوہراورشومین آف لالی ووڈسیدنور،شاہ زل نور،چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن شہزادرفیق،مفتی احتشام سہروردی،رمل علی،ٹک ٹاکرکاشف ضمیر،ٹھاکرلاہوری سمیت شوبزاوربیوٹی انڈسٹری کے لوگوں نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکت کرنے والی بیوٹیشنز نےصائمہ نور کی بیوٹی انڈسٹری میں آمدکوایک خوب صورت اضافہ قرار دیا اوران کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
