عثمان خان : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس پبی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے،
چیرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس کے موجودہ سیشن کے لئے پروڈکشن آرڈر جاری کئے، خط میں کہا گیا کہ چیئرمین سینیٹ ضروری سمجھتے ہیں کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس کی سینیٹ کے 346 ویں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔‘چیرمین سینیٹ نے سینیٹ کے قواعد و ضوابط 2012 کے رول 374 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ نے دونوں سینیٹرز کی پروڈکشن آرڈر کی کاپی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو بھیج دی،

