ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’لائسنس کے حصول کیلیے فوری رجسٹرڈ ہوں‘ ایل پی جی باؤزرز کیلئے آخری وارننگ جاری

’لائسنس کے حصول کیلیے فوری رجسٹرڈ ہوں‘ ایل پی جی باؤزرز کیلئے آخری وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وی ڈیسک : اوگرا نے غیر لائسنس یافتہ ایل پی جی باؤزرز کیلیے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی باؤزرز مالکان لائسنس کے حصول کیلیے فوری رجسٹرڈ ہوں۔ 

اوگرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایل پی جی باؤزرز مالکان لائسنس کے حصول کیلیے فوری رجسٹرڈ ہوں، 30 اپریل 2025 کے بعد لائسنس کے بغیر گیس لوڈ اور ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کی پاسداری نہ کرنے والے باؤزرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں ملک بھر میں ایل پی جی سے حادثوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی بیٹھک ہوئی تھی۔ جہاں چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا تھا کہ سیلنڈر میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی مکسنگ باؤزرز کو بم بنا دیتی ہے، حکومت غیر معیاری سیلنڈرز اور باؤزرز کے خلاف سخت ایکشن لے، قوانین سازی نہ کی گئی تو کاروبار کو تالا لگا کر چابیاں حکومت کے حوالے کردیں گے۔

ایسوسی ایشن نے ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائڈ مکسنگ کرنے والوں کے خلاف حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز کا کہنا تھا کہ غیر معیاری ایل پی جی کی فروخت پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔