ویب ڈیسک : موبائل فونز کی متعدد کمپنیوں نے جہاں فولڈ ایبل فون متعارف کروائے ہیں، وہیں مقابلے کی اس دوڑ میں ایپل نے بھی قدم رکھ دیا ہے، کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
ایپل کے حوالے سے اکثر مستند لیکس کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق کمپنی کی جانب سے پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کے آخر یا 2027 کے شروع میں متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون بک اسٹائل کا ہوگا یعنی آپ ڈسپلے کو کسی کتاب کی طرح کھول یا بند کرسکیں گے۔
فولڈ ایبل آئی فون بند ہونے پر 5.5 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا جبکہ اسے کھولا جائے گا تو اس کی اسکرین 7.8 انچ کی ہو جائے گی۔
منگ چی کیو کے مطابق اس آئی فون کی قیمت 2 سے ڈھائی ہزار ڈالرز کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔