ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے کو 20 ارب روپے قرض دینے کا تحریری فیصلہ

 ایل ڈی اے کو 20 ارب روپے قرض دینے کا تحریری فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:شہر میں نئی سٹرکچر پلان روڈ کیلئے ایل ڈی اے کو 20 ارب قرض دینے کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا، ایل ڈی اے کو کابینہ کی جانب سے سود سے پاک قرض فراہمی کی اجازت واپسی 2026 تک کرنا ہوگی۔

کابینہ نے محکمہ فنانس کی جانب سے چار ارب پہلے سے لیا گیا قرض واپس کرنے کی بھی یاد دہانی کرادی ہے ۔محکمہ خزانہ کی ایڈوائس پر پہلے رواں مالی سال میں دس ارب قرض جاری ہوگا ۔

 دوسرے مالی سال میں مزید 10 ارب جاری کرنے کا معاملہ دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔ ایل ڈی اے کو دئیے جانیوالا قرض خالصتا ًسود سے پاک اور آسان واپسی کی شرط پر ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے ایل ڈی اے کو مالی طور پر مضبوط ہونے کی بنا پر قرض فراہمی کی مخالفت بھی کی تھی ۔ ایل ڈی اے سٹی سے پائن ایونیو تک سات کلومیٹر طویل نیلم روڈ کی تعمیر ترجیحات میں شامل ہوگی ۔ ایل ڈی اے سٹی چناب روڈ سے صوئے آصل تک دوسری سٹرکچر پلان روڈ بھی اہمیت کی حامل ہوگی ۔

 اس سے قبل ایل ڈی اے نے سابق دور حکومت میں چار ارب سے زائد قرض لیا تھا، جو واپس نہیں کیا گیا تھا ۔