خان شہزاد: چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔
50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت 8200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160 سے 164 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ پرچون سطح پر چینی 175 سے 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چینی کی خریداری میں کمی آچکی ہے، اور صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔