ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کا سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور

پاکستان کا سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد پر زور دے دیا۔

 سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن میں بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یمن تنازع سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی بحران کو جنم دے رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا ہے کہ یمن میں ایک کروڑ سے زائد افرادغذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، یمن میں فی الوقت 1.95 کروڑ افراد کو فوری انسانی امداد کی ضرورت ہے ۔

اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نے زور دیا کہ فریقین امن معاہدوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں، غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور تحفظ ضروری ہے، غزہ میں مستقل جنگ بندی سے خطے میں استحکام کو فروغ ملے گا۔