مشکل سے آئن سٹائن نہیں ڈرا تھا، مشکل سے شہباز شریف بھی نہیں ڈرے گا، صدر زرداری کا عشائیہ میں خطاب

Asif Ali Zardari, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد  میں وزیراعظم شہباز شریف کے عشائیہ میں  آئندہ ہفتے صدر منتخب ہونے کے منتظر  سابق صدر آصف علی  زرداری نے کہا کہ آئن سٹائن مشکل سے نہیں ڈرا تو شہبازشریف بھی نہیں ڈرے گا۔ 

صدر  آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت و آب پاشی کو بہتر بنا کراور ڈیم بنا کر ہم ترقی کرسکتے ہیں۔ صدر آصف زردارینے کہا کہ چیلنجز درپیش ہیں لیکن ناممکن کچھ نہیں ہے۔صدر زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان مین اپنے بھیجے ہوئے 12 سال تک زیر التوا رہنے والے ریفرنس کے گزشتہ روز ہونے والے فیصلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کر لیا ہے  کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔