لاہورسمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ

  لاہورسمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کے کیسز میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید : شہر میں نمونیا سے مزید ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ 
 لاہورسمیت پنجاب بھر میں نمونیہ کے کیسز میں بھی اضافہ ہوگیا۔ پنجاب بھر میں 24گھنٹے کے دوران نمونیہ سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے۔ 
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹےمیں نمونیہ کے 520 نئے کیسز ، جبکہ لاہور میں 140بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔ لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 76 اموات ،8549 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ پنجاب میں نمونیا سے 470 اموات ،37798 کیسز رپورٹ ہوئے۔