وزیراعظم مسلم لیگ ( ن) اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں آج عشائیہ دیں گے

وزیراعظم مسلم لیگ ( ن) اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں آج عشائیہ دیں گے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف آج مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا گیا ہے، عشائیہ میں پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ، آئی پی پی اور ایم کیو ایم کے رہنما شرکت کریں گے، بی اے پی، این پی اور مسلم لیگ (ضیاء) کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ارکان کو استقبالیہ دیں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیہ میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا، صدر پاکستان کے انتخاب کے حوالے سے بھی تمام ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا، عشائیہ میں پارٹی رہنماؤں سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر بھی حتمی مشاورت کی جائے گی۔
 

Ansa Awais

Content Writer