شب برات کے موقع پر انفرادی دعاؤں کے ساتھ اجتماعی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں،بلاول

Bilawal bhutto messege,Shabe barat,City42
کیپشن: Bilawal Bhutto Zardari,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شب برات کے حوالے سے  دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے پیغام جاری کر دیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق شب برات کی فضیلت اور برکت کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مقدس رات اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کا موقع فراہم کرتی ہے، شب برات کے موقع پر انفرادی دعاؤں کے ساتھ اجتماعی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں، شب برات کے بابرکت موقع پر عبادت کی سعادت کی خوش نصیبی کے حصول میں ہمیں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہیے ، شب برات کی مقدس ساعتیں ہمیں دوسرے انسانوں کو معاف کرنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

  وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہناتھا کہ دعاگو ہوں اللہ تعالیٰ ارضِ وطن سمیت پوری دنیا کو امن، استحکام اور خوشحالی نصیب فرمائے۔