لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کر دیا گیا

 لگژری اشیا پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے سینکڑوں لگژری اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 سے بڑھاکر 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی  ہے، جس کے تحت درآمدی موبائل فونز,آٹو سی بی یو,چاکلیٹ,جوسز پر سیلز ٹیکس25 فیصد ہو گا ۔ 

 جن چیزوں پر سیلز ٹیکس بڑھایا گیا ہے ان میں کارپیٹس,کاسمیٹکس,ٹشو پیپرز کتوں اور بلیوں کی خوراک ، مچھلی,فٹ وئیر اور فروٹس اینڈ ڈرائی فروٹس ، فرنیچر,آئس کریم,جیم,جیلی اور لیدر جیکسٹس  بھی شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ امپورٹڈشیمپو,سن گلاسز,کیچپ ، ٹریولنگ بیگز ، سوٹ کیسز ،پاستا,موسیقی کےآلات ،فروزن گوشت ، دروازوں,کھڑکیوں کے فریمز,ڈیوکوریشن آرٹیکلز ، ہوم اپلائنسز,سینیٹری اینڈ باتھ روم کا سامان ، کراکری اور کارن فلیکس  شامل ہیں ۔ 

Bilal Arshad

Content Writer