ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استاد نے شاگرد کاگلا کاٹ ڈالا

استاد نے شاگرد کاگلا کاٹ ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: منڈی بہاؤالدین کے علاقے  شفقت آباد میں استاد نے شاگرد کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

منڈی بہاؤالدین پولیس کےمطابق    استاد کے ہاتھوں قتل ہونے والا سولہ سالہ طالب علم ایک ہفتے سے لاپتہ تھا، گذشتہ روز طالب علم کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، گرفتار ملزم نے  بتایا کہ اس نے نوجوان کو اپنی رشتہ دار خاتون کے ساتھ مبینہ تعلقات کے شبہ میں قتل کیا ہے۔

بعدازاں  ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش مل چوک کے قریب ویرانے سے برآمد کرلی گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا، منڈی بہاؤالدین پولیس نے آلہ قتل برآمد  کرکے  واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer