خواتین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم منصوبہ تیار

خواتین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم منصوبہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) پنجاب حکومت نے خواتین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے منصوبہ تیار کرلیا، 9 ڈویژنز میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز بنائے جائیں گے، خواتین کو مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت دی جائے گی۔

محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر کی خواتین کو ان کے مسائل کے حل میں آسانی فراہم کرنے کیلئے نو ڈویژنز میں ویمن ڈویلپمنٹ سنٹرز بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت سنٹرز میں خواتین کو ٹیکنیکل ٹریننگ، مسائل سے آگاہی کیلئے سیمینارز، نوکریوں کے متعلق معلومات، صحت سے متعلقہ اہم ہدایات سمیت دیگر امور ایک چھت تلے فراہم کئے جائیں گے۔

 جس کیلئے متعلقہ محکمہ صحت، محکمہ تعلیم، ٹیوٹا سمیت متعلقہ اداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ سنٹرز میں آنیوالی تمام خواتین کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا، ہراسمنٹ کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔