سٹی 42 : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میر علی میران شاہ میں 27 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری فورسز ملک دشمن عناصر کی جڑیں اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُر عزم ہیں۔ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ پوری قوم کی بقا اور سلامتی کا بنیادی تقاضا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ مادرِ وطن کی خاطر پاکستان کا ہر سپوت اپنی جان نچھار کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ۔ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں پر فخر کرتی ہے ۔