ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان نتائج میں تاخیر پر پیپلز پارٹی کا اعتراض

گلگت بلتستان نتائج میں تاخیر پر پیپلز پارٹی کا اعتراض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ خان: مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز  شازیہ مری نے گلگت بلتستان انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمعمولی تاخیر شکوک و شبہات کو جنم دے رہی ہے۔

اپنے بیان میں مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز  شازیہ مری نے کہا کہ فارم 45 کی فراہمی میں تاخیری حربے ناقابل قبول ہیں اور انتخابی عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل ووٹر لسٹوں میں ردوبدل اور پولنگ اسٹیشنوں کی تبدیلی منصوبہ بند دھاندلی کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ استور ٹو کے علاقے بونجی میں پولنگ اسٹیشن کو سڑک کے کنارے سے دور پہاڑی مقام پر منتقل کیا گیا، جس سے ووٹرز خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان کے حقِ رائے دہی پر اثر پڑا۔

ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ ہزاروں ووٹرز کو پولنگ سے متعلق معلومات اور پولنگ اسٹیشن تلاش کرنے میں دشواری پیش آئی، تاہم عوامی مینڈیٹ پر کسی قسم کا ڈاکا ڈالنے یا نتائج میں ردوبدل کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے فوری طور پر شفاف نتائج جاری کرے۔ شازیہ مری کے مطابق آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور گلگت بلتستان کے عوام کا مینڈیٹ ہر قیمت پر محفوظ بنایا جائے گا۔