ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لذیذ سبزی گوشت بنانے کی آسان ترکیب

لذیذ سبزی گوشت بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سبزی گوشت  ایک ذائقہ دار   ڈش ہے جس میں گوشت اور مختلف سبزیوں کا حسین امتزاج شامل کیا جاتا ہے۔

آدھا کلو گوشت، نمک حسبِ ذائقہ، ایک بڑا چمچ ادرک لہسن پیسٹ، دو درمیانی پیاز، ایک بڑا چمچ پسی لال مرچ، دو درمیانی آلو، ایک بینگن، دو گاجر، ایک پیالی پھول گوبھی، آدھی پیالی مٹر، آدھی پیالی لوبیا، تین درمیانی ٹماٹر، 3 سے 4 ہری مرچیں، آدھی گٹھی ہرا دھنیا، اور ایک پیالی تیل۔

بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے گوشت کو اچھی طرح دھو کر رکھ دیں۔ پیاز اور ٹماٹر کو باریک کاٹ لیں جبکہ باقی تمام سبزیوں کو صاف کرکے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

ہری مرچیں اور ہرا دھنیا پیس کر اس میں ادرک لہسن پیسٹ اور لال مرچ شامل کریں۔ اس آمیزے سے گوشت کو اچھی طرح میرینیٹ کرکے کچھ دیر کے لیے رکھ دیں تاکہ ذائقہ جذب ہو جائے۔

فرائنگ پین میں آدھی پیالی تیل گرم کریں اور سبزیوں کو ہلکا سنہرا فرائی کرکے الگ نکال لیں۔ اسی پین میں پیاز کو سنہرا کریں، پھر میرینیٹ کیا ہوا گوشت اور ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔

ہلکی آنچ پر گوشت کو پکنے دیں جب تک وہ نرم نہ ہو جائے، پھر اسے اچھی طرح بھون لیں۔ اس میں تقریباً ایک سے ڈیڑھ پیالی پانی شامل کریں اور گریوی تیار ہونے دیں۔

جب سالن مناسب گاڑھا ہو جائے تو اس میں فرائی کی ہوئی سبزیاں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر کے 10 سے 12 منٹ تک ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

آخر میں باریک کٹا ہوا ادرک اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔ اسے گرم گرم اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔