اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.39 روپے سے گھٹ کر 278.20 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 36 پیسے مہنگا ہوکر 303.35 روپے، یو اے ای درہم ایک پسیے بڑھ کر 75.99 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 15 پیسے کمی سے 356.09 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.22 روپے پر برقرار رہا ۔