سیف الملوک کھوکھرنےتحریک انصاف کی مزیدوکٹیں گرادیں

PTI Workers in Lahore Join PMLN, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ساجد علی: صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر کی جانب سے پی ٹی آئی کی وکٹیں گرانےکاسلسلہ جاری ہے۔ کاظم آباد جلسہ میں تحریک انصاف لاہور کےرہنما اعظم جٹ،امام دین ،نثار جٹ،قاری شفیق نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔ 
 
کاظم آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالےسےتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں صدر مسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر کا تقریب میں پہنچنے پر شاندار استقبال کیاگیا اور آتشبازی کی گئی۔صدرمسلم لیگ ن لاہور سیف الملوک کھوکھر کاکہناتھاکہ تحریک انصاف ختم ہو چکی ہے اور فتنہ اور سازش پھیلانےوالےبےنقاب ہوچکےہیں اور اسی لئے اب بڑی تعداد میں لوگ فتنہ کومسترد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں انھوں نےکہاکہ لاہور میں مسلم لیگ ن کو مظبوط کررہے ہیں جبکہ اس موقع پر چیف کوآر ڈینیٹر صدر مسلم لیگ ن لاہور راو صداقت سمیت دیگر لوگ بھی موجودتھے۔