ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصررضوی کی آنکھ کی سرجری کامیاب

DIG Ali Nasir Rizvi's eye surgery, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری:  9 مئی کو جناح ہاؤس کے سامنے شر پسندوں کے پتھر لگنے سے شدید زخمی ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی آنکھ کی دوسری مرتبہ سرجری خیریت کے ساتھ مکمل ہو گئی۔ سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ان کی آنکھ کی سرجری کامیاب ہوئی ہے  اور  چند روز میں ڈی آئی جی علی ناصر رضوی صحت یاب ہوجائیں گے۔
جناح ہاؤس کے باہر شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہو نے والے ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی آنکھ کا سروسز ہسپتال میں دوبارہ آپریشن  پروفیسر خالد وحید اور پروفیسر محسن خواجہ پر مشتمل ٹیم نے  کیا جس کے بعد وہ روبصحت ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی کی سرجری کامیاب رہی ہے اور چند روز میں وہ صحتیاب ہوجائیں گے اور معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی سرانجام دے سکیں گے