تاجروں کی طرف سےدوکانیں رات8بجےبندکرنےکی مخالفت جاری

Traders oppose government's policy on commercial activity timings, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: تاجروں کی طرف سے وفاقی حکومت کی تجارتی مراکز اور مارکیٹوں کو رات 8 بجے بند کرنے کی پالیسی کی سخت مخالفت سامنے آ رہی ہے۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر نے رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تاجر برادری پہلے ہی پریشانی کا شکار ہے ۔حکم کے اطلاق سے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہوجائیں گے۔  انہوں نے کہاتاجر برادریبجلی کے مہنگے ترین یونٹ خرید کر کاروبار چلا رہی ہے ۔ایسے میں مارکیٹیں آٹھ بجے بند کرنے سے شدید مالی بحران کا شکار ہوجائیں گے ۔

صدر شاہ عالم مارکیٹ بورڈ حاجی محمد حنیف کی زیر صدارت اجلاس میں مارکیٹوں کی جلد بندش بارے فیصلے پر لائحہ عمل تیار کیا گیا۔تاجر برادری نے حکومت سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا۔

شہر کے تاجر رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا اگر حکومت نے رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ واپس نہیں لیا تو تاجر برادری آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔