کنٹینر جلانے کا مقدمہ، 24 ملزموں کی ضمانت درخواستوں کی ہائی کورٹ میں سماعت

High Court, Kalma Chowk container burning case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: کلمہ چوک پر کینیٹر کو جلانے کے مقدمہ میں انسداد دھشت گردی عدالت نے 24 شر پسند کارکنوں کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیئے۔ 
 انسداد دہشت گردی عدالت میں 24 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ملزمان کے وکلاء نے جزوی دلائل مکمل کئے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی عدالت نے مزید دلائل کیلئے سماعت کل تک ملتوی کر دی ملزمان تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ نمبر 1078/23 میں نامزد ہیں ملزمان پر کلمہ چوک پر کینٹر کو جلانے اور توڑ پھوڑ کا الزام ہے ملزمان میں ندیم، علی حسن، عتیق الرحمان، عادل ، امان منیر ، عبد الحمید ، سجاول ندیم، ظریف، سیف، اور تنویر سمیت 24 ملزم شامل ہیں۔ یہ ملزم اس وقت 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔