جرائم پیشہ عناصر کا راج برقرار، چوروں نے مساجد کو بھی نہ چھوڑا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: جوہر ٹاؤن میں نماز کی ادائیگی کے دوران چور نے شہری نعمان کا لیپ ٹاپ چوری کرلیا۔

واردات 19 مئی کو اللہ ہو چوک کے قریب مسجد میں ہوئی،  سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شلوار قمیض میں ملبوس ملزم مسجد میں داخل ہوا۔ شہری نعمان لیپ ٹاپ سائیڈ پر رکھ کر نماز ادا کررہا تھا ، ملزم موقع ملتے ہی لیپ ٹاپ والا بیگ اٹھا کر فرار ہو گیا۔

جوہر ٹاؤن پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer