کرپشن کے مقدمہ میں نامزد  پانچ افسران کیخلاف کارروائی شروع ہو گئی 

Anti Corruption Department initiates investigation against five bureaucrats, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے کرپشن کے مقدمہ میں نامزد پانچ  بیوروکریٹس کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔

اینٹی کرپشن میں بدعنوانی کیس کی نامزد ملزمہ صالحہ سعید   ڈپٹی کمشنر لاہور اور کئی دوسری اہم پوسٹوں پر رہ چکی ہیں اور اس وقت او ایس ڈی ہیں، سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید بھی او ایس ڈی ہیں۔

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ سٹاف کالج کورس پر ہیں۔ احمد عزیز تارڑ پر طاہر خورشید کو رشوت دے کر ڈی جی ایل ڈی اے تعینات ہونے کا الزام ہے۔ یہ بھی الزام ہے کہ احمد عزیز تارڑ نے طاہر خورشید کی بیٹیوں کی شادی کے اخراجات کئے تھے۔ سابق ڈی سی خواجہ سہیل احمد بلوچستان میں جبکہ عثمان معظم وفاق میں تعینات ہیں۔