ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میثاق معیشت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، شہبازشریف 

primeminister,Shahbaz sharif
کیپشن: Shahbaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ میثاق معیشت وقت کی  اہم ترین ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پری بجٹ بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ملین ٹن گندم اس سال ہم ایکسپورٹ کررہے ہیں،گوادر کے شہروں کو پانی نہیں ملتا،وہاں بجلی نہیں ہے،18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو سب سے زیادہ حصہ جاتاہے۔

ان کا کہناتھا کہ آج ہمارے پاس تیل اور گیس کیلئے پیسے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لانگ ٹرم پالیسی نہیں بنا سکتے ، ملکی ترقی کیلئے دیہی علاقوں کو ترقی دینا ہوگی،پالیسیوں میں تسلسل کیلئے میثاق معیشت ناگزیر ہے،میثاق معیشت کے تحت ایسے اہداف طے کیے جائیں جنہیں تبدیل نہ کیاجاسکے۔

ان کا کہناتھا کہ افسر شاہی کا رونا جائز ہے،جنہوں نے کام کیا انہیں نیب کے ذریعے پکڑ کر بند کر دیا۔