دنیا بھر میں آج  "فوڈ سیفٹی" کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (سٹی42) لاہور سمیت دنیا بھر میں آج  " فوڈ سیفٹی" کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے فوڈ سیفٹی کے عالمی دن پر سٹی42سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف خوراک نہیں،محفوظ اور صحتمند خوراک کھانا ضروری ہے، کھیت سے لے کر پلیٹ تک خوراک کی مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیوریج کے پانی سے سبزیاں اُگانے والوں کے خلاف مرحلہ وار کارروائیاں جاری ہیں، بیشتر بیماریاں کیمیکل زدہ اور ناقص اشیائے خورونوش سے جنم لیتی ہیں۔ 

شعیب جدون نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ریسٹورنٹس کے فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل ٹیسٹ لینے کے ساتھ انکی ٹریننگ کا بھی اہتمام کرتی ہے،لاہور کے 6 داخلی و خارجی راستوں پر صبح اور شام کے اوقات میں 12فوڈ سیفٹی ٹیمیں دودھ کی سپلائی کی مانیٹرنگ کرتی ہیں۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-06-07/news-1654588038-7666.gif

انہوں نے مزید کہا کہ فریج میں ایک ساتھ گوشت،سبزی،دودھ،دہی کو رکھنا حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ہے،چھوٹے بچوں کو خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے شہری گاہے بگاہے دودھ کے مفت ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ  اپنے گردونواح میں نظررکھیں،حفظان صحت کی خلاف ورزی کرنے والے یونٹس کی اطلاع دیں تاکہ ان  کیخلاف کارروائی ہوسکے۔