بشریٰ انصاری کا پچھتاوا

Bushra Ansari sad
کیپشن: Bushra Ansari sad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سینئیرادا کارہ بشریٰ انصاری اور ٹک ٹا ک سٹا ر جنت مر زا کے درمیان سو شل میڈیا پر لفظی گو لہ بار ی کے بعد اب نئی خبر سا منے آگئی ہے
 تفصیلات کے مطابق بشر یٰ انصا ری نے جنت مرزا کی وائرل ویڈیو اور ان کے خلاف کیے گئے مقدمے سے متعلق ایک بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے ٹک ٹاکر کو جاہل قرار دیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی تھی۔بعدازاں بشریٰ انصاری نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھی تاہم جنت مرزا سمیت دیگر ٹک ٹاکرز نے سینئر اداکارہ سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔اب بشریٰ انصاری نے تمام واقعے کی وضاحت اپنی حالیہ پوسٹ میں کی ہے اور ان معاملات پر افسوس کا بھی اظہار کیا۔

 بشریٰ انصاری نے وضاحتی بیان میں کہا کہ میں نے جیسے ہی وائرل تصویر دیکھی تو میں اقلیتوں کی یوں تذلیل پر جذباتی ہوگئی۔ان کہنا تھا کہ بغیر یہ جانے کہ یہ جنت مرزا کی غیر ارادی طور پر کی گئی غلطی ہے جس کی وہ معافی مانگ چکی ہیں میں نے پوسٹ شیئر کردی لیکن بعد میں جب مجھے اس معاملے کا علم ہوا تو میں نے انسٹاگرام سے وہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

 بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ میں نہیں جانتی تھی جنت مرزا کون ہے، میں یہاں کسی کو اسلام نہیں سکھا رہی لیکن ہمیں انسان بننا پڑے گا اور انسانیت کی عزت کرنا ہوگی۔سینئر اداکارہ نے آخر میں کہا کہ بچوں کو اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے پھر چاہے وہ آپ کو آپ کی غلطیوں پر ڈانٹ ہی کیوں نا رہے ہوں۔