ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ: دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

کوہاٹ: دریائے سندھ میں دو نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک رحمان: دریائے سندھ میں ڈوبنے کے دو مختلف واقعات میں دو نوجوان لاپتا ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا واقعہ تحصیل گمبٹ کے علاقے خوشحال گڑھ پل کے قریب پیش آیا، جہاں 14 سالہ عاقب، سکنہ جنڈ (پنجاب)، دریائے سندھ میں ڈوب کر لاپتا ہوگیا۔

دوسرا واقعہ تحصیل گمبٹ کے علاقے چورلکی میں پیش آیا، جہاں 17 سالہ حسنین، سکنہ چورلکی، نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوب کر لاپتا ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیمیں دونوں مقامات پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آخری اطلاعات تک دونوں نوجوانوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔