سٹی 42: بشری بی بی سے فیملی کی ملاقات ختم ہوگئی ۔
جیل ذرائع کے مطابق بشری بی بی کی فیملی اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی ۔ بشری بی بی سے بھابھی مہر النساء مانیکا،بیٹی مبشرہ شیخ نے ملاقات کی۔
ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی،تقریبا 40 منٹ جاری رہی۔
ملاقات میں بشری بی بی کی صحت سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ۔