ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آٹے کی قلت نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، گندم کی ترسیل بحال نہ ہونے کے باعث آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی محدود دستیابی کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے اور اگر صورتحال برقرار رہی تو بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔

 کوئٹہ میں 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 6 ہزار روپے سے بڑھ کر 7 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن بدرالدین کاکڑ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب سے ملک بھر میں گندم کی ترسیل یقینی بنائی جائے تو آٹے کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔


 
 

Ansa Awais

Content Writer