(احسن عباسی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 557 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 88 ہزار 12 کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
گزشتہ کاروباری روز ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 454 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 11 پیسے سے کم ہو کر 278 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔