ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی مقدمہ، میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا چیلنج کر دی

9 مئی مقدمہ، میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا چیلنج کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)9 مئی کے مقدمات میں سزا پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی۔

 پی ٹی آئی رہنمامیاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے اپیل دائر کی ،اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا حقائق کے برعکس ہے۔

 درخواست گزار نے کہا ہے کہ ریکارڈ پر میرے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں، لہٰذا سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کالعدم قرار دی جائے۔

 یادرہے کہ 20 جون کو ٹرائل کورٹ نے میاں محمود الرشید کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں کوٹ لکھپت جیل میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
 
 

Ansa Awais

Content Writer