ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، سرکاری ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد

پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ، سرکاری ہسپتالوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پنجاب حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں دوران  ڈیوٹی نرسز  اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل فون کے استعمال  پر  پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں سی ایم ہیلتھ ویجی لینس ا سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ڈیوٹی کے دوران نرسز اورپیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے موبائل فون کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ 

 وزیر اعلیٰ  نے ہسپتالوں میں موبائل فون کے بجائے رابطے کے لیے پیجر سسٹم نافذ کرنےکا حکم بھی دیا، مریم نواز نے 2 روز کے اندر ہسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنےکا حکم دے دیا۔ 

 انہوں نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ ہسپتال میں وینٹی لیٹر مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور  سرجن ہفتے میں 2 بار ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے، مریضوں کو علاج کے لیے دوسرے  شہر جانےکا کہنا ظلم ہے، اب ایسے نہیں ہوگا ۔ 

 وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتالوں کے ایکوپمنٹ آڈٹ، ڈیتھ آڈٹ، لیب آڈٹ، نرسنگ آڈٹ  اور  ریکارڈ آڈٹ کی ہدایت کی اور کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر  اور  ایم ایس کی تعیناتی کے لیے سیکرٹری ہیلتھ خود انٹرویو  لیں ۔