سٹی 42: ایف آئی اے کی جانب سے لیسکو افسران کیخلاف مقدمات کے اندراج کا معاملہ سنگین ہونے لگا،کمپنی کے انجینئرز کا منگل کے روز تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا
لیسکو انجینئرز ایسوسی ایشن نے ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرنے کی کال دیدی،لیسکو انجینئرز کی بجلی چوروں کی درخواستوں پر اندراج مقدمات کیخلاف احتجاج کی کال دے دی ، لیسکو نے شاہ پور ڈویژن میں فلورملز کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا،بجلی چوری کرنے پر فلور ملز انتظامیہ کیخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کروایا گیا
مقدمہ درج ہونے پر بجلی چوروں نے ایف آئی اے میں افسران کیخلاف درخواست دی،لیسکو کے ایکسیئن ثناء محمد اور ایس ڈی او شاہپور حسن رضا کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،ایکسیئن ایم اینڈ ٹی عامر اکرام، ڈائریکٹر کمرشل رضوان صبغت اللہ اور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی زیرتفتیش ہے ،باغبانپورہ ڈویژن میں بھی ایکسیئن کامران نوید اور ایس ڈی او تنویر کیخلاف مقدمہ درج ہے ،باغبانپورہ میں بھی لیسکو نے بجلی چوری کرنے پر ڈی ٹیکشن بل چارج کیا تھا،ایف آئی اے نے بجلی چوری کرنیوالوں کی درخواست پر لیسکو افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App