بسام سلطان:لاہور شہر میں مجموعی طور پر 84 غیر محفوظ عمارتوں کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی مین مخدوش ناقابل رہائش عمارتوں کے گرنے سے جانی نقصٓن کے واقعات کے بعد لاہور میں غیر محفوظ اور مخدوش قرار دی گئی عمارتوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور شہر میں غیر محفوظ پرائیویٹ عمارتوں کی تعداد 69 ہے، مخدوش سرکاری عمارتوں کی تعداد 15 ہے، خالی کی جا چکی غیر محفوظ عمارتوں کی تعداد 18 ہے۔ 68 غیر محفوظ عمارتیں گھریلو استعمال میں ہیں، 16 صنعتی استعمال میں ہیں۔
نا قابل ِمرمت و بحالی خطرناک عمارتوں کی تعداد 32 ہے،قابل مرمت مخدوش عمارتوں کی تعداد 31 ہے ۔
کرائے پر استعمال ہونیوالی خطرناک عمارتوں کی تعداد 20 ہے ۔
مالکان کے ہی زیر استعمال مخدوش عمارتوں کی تعداد 46 ہے۔
39 مخدوش عمارتوں کو خالی کروانے کیلئےفرسٹ نوٹسز جاری کئے گئے۔ 28 خطرناک عمارتوں کو خالی کروانے کیلئے سیکنڈ نوٹسز بھی جاری کئے گئے۔ خبارات میں اشتہارات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جاتا ہے۔