ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورپارکنگ کمپنی کےملازم نےکمپنی کوکروڑوں کا چونالگادیا

لاہورپارکنگ کمپنی کےملازم نےکمپنی کوکروڑوں کا چونالگادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور پارکنگ کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر زون 2 سجاد حسین پر سنگین مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے، کمپنی کو 1 کروڑ 24 لاکھ 75 ہزار روپے کے غبن کا سامنا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق سجاد حسین نے موٹر سائیکل پارکنگ پرچیوں کی 3 ہزار 42 کاپیاں اور گاڑیوں کی پارکنگ پرچیوں کی 1 ہزار 372 کاپیاں کمپنی کو جمع نہیں کروائیں۔ یہ تمام پرچیاں پارکنگ فیس کی مد میں آمدنی سے منسلک تھیں۔

لاہور پارکنگ کمپنی کے مطابق متعدد بار یاد دہانیوں اور نوٹسز کے باوجود سجاد حسین نے نہ ہی کاؤنٹر پارٹس جمع کروائے اور نہ ہی غبن سے متعلق کوئی وضاحت پیش کی۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ باضابطہ طور پر وضاحت طلب کی تھی لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی نویدالسلام ورک کا کہنا ہے کہ معاملے کو ایچ آر کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا اور غبن کے حوالے سے خصوصی آڈٹ بھی کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہایچ آر کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں غبن کے مرتکب افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔