ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے کی حفاظتی باڑ اور درخت کاٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

موٹروے کی حفاظتی باڑ اور درخت کاٹنے والے ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:موٹروے پولیس M-2 نے فیض پور کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا جو فینس کٹنگ اور درخت چوری میں ملوث تھے۔

ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کے مطابق پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اہلکاروں نے بروقت تعاقب کرتے ہوئے انہیں دبوچ لیا۔

 گرفتار ملزمان کے قبضے سے حفاظتی باڑ کاٹنے کے اوزار اور ایک رکشہ بھی برآمد ہوا۔ ملزمان کی شناخت عدیل، ارسلان، شاہ زیب اور انصر کے ناموں سے ہوئی، جو کہ سکنہ شیخوپورہ ہیں۔

انہیں مزید تفتیش کے لیے تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروےپولیس کے مطابق حفاظتی باڑ کی غیر موجودگی سے موٹروے پر جانوروں کی آمد و رفت موٹرویز ممکن ہو جاتی ہے، جو کہ مہلک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔