ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوکی نادر آباد، شہریوں پر تشدد کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار

چوکی نادر آباد، شہریوں پر تشدد کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنیوالے ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: چوکی نادر آباد، شہریوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا معاملہ، چوکی انچارج نادر آباد کی فوری کارروائی ، 3 ملزمان گرفتار۔

ایس پی کینٹ کے مطابق تشدد کرنیوالے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہٰی بھٹی شامل ہیں۔ 

ملزمان شہری بلال اور مدثر عباس کو بہانے سے الہٰی بھٹی کے ڈیرے پر لے گئے، ملزمان شہریوں کو ڈیرے پر لے جا کر تشدد کرتے اور ویڈیو بناتے رہے۔

کسی کو بتانے پر ملزمان کی جانب سے جان سے مار دینے کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،مقدمہ درج کرتےمزید کارروائی کے لئے انوسٹی گیشن کے حوالے کردیا ہے۔