سٹی42: چیف کمشنر اسلام آباد نے پی ٹی آئی کی ریلی منسوخ کرنے کی تردید کر دی، نوٹیفیکیشن جعلی ہے۔
اویس کیانی: پی ٹی آئی کی ریلی منسوخ ہونے میں اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا کوئی کردار نہیں نکلا۔ سوشل میڈیا پر ریلی کی منسوخی کا سرکاری نوٹیفیکیشن جعلی نکلا۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے حقیقت واضح کر دی۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک پوسٹ میں پی ٹی آئی کی ریلی منسوخ کرنے کا فیک نوٹیفیکیشن پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ یہ خط جعلی ہے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سوشل پلیٹ فارمز پر چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے پی ٹی آئی ریلی منسوخ کرنے کا ایک فیک نوٹیفکیشن پھیلایا۔ ہفتہ کی شام چیف کمشنر اسلام آباد کے ترجمان نے بتایا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ انتظامیہ نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ ،چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے کہا گیا کہ سیاسی جماعت کی ریلی کی منسوخی سے متعلق نوٹیفیکین نما خط جعلی اور بےبنیاد ہے، اس پر چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا کے جعلی دستخط بھی کیے گئے۔ جعلی خط تیار کرنے والے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔اس فیک خط کے ذریعہ سوشل میڈیا پر جعلی لیٹر تیار کرکے جھوٹا اور بےبنیاد پراپیگنڈا کیا جارہا ہے جس پر لیگل ایکشن ہوگا۔