مشہور کار کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

 مشہور کار کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: معاشی اعشاریوں کے بھنور میں پھنسے پاکستان کے شہریوں کیلئے بری خبر سامنے آئی ہے، مشہور کار برینڈ ’’کیا‘‘ کے بعدPeugeot نے بھی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق روسی کار کمپنی Peugeot نے 2008  کے دونوں ماڈلز کی قیمتوں ٰمیں اضافہ کر دیا،Peugeot 2008 Active  کی قیمت میں 2 لاکھ 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیا، جس کے بعد گاڑی کی نئی قیمت  70 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی ہے، Peugeot 2008 Allure کی قیمت میں 2 لاکھ 20 ہزار روپے کیا گیاجس کے بعد نئی قیمت 78 لاکھ روپے ہو گئی ہے ۔

واضح رہے کہ Peugeot نے گزشتہ سال پاکستان میں ڈیبیو کیا تھاجبکہ تاحال  ملک میں اس کے 3 ماڈلز ہی سیل کیلئے موجود ہیں ، مختلف ذرائع کے مطابق کمپنی اب بھی دیگر 2 ماڈلز کو پاکستان میں لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، تاہم موجودہ اقتصادی کشمکش کے باعث ان منصوبوں کی تاحال ٹائم لائن نہیں دی گئی ۔